پاکستانی ڈیفنڈر عبداللہ اقبال کا 2 لاکھ یورو میں سوئیڈش کلب سے معاہدہ

2 میچز میں انہیں پاکستان فٹ بال ٹیم کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل ہوا

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

پاکستان فٹ بال ٹیم کے دفاعی کھلاڑی عبداللہ اقبال 2 لاکھ یورو میں سوئیڈش ٹاپ لیگ کی ٹیم کا حصہ بن چکے ہیں۔

سوئیڈش کلب میئلبی اے آئی ایف نے ڈنمارک کے بی 93 کلب کے لیے عبداللہ اقبال کی خدمات حاصل کی ہیں، جس کے لیے انہیں 2 لاکھ یورو (6 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم ادا کیا جائے گی۔


سوئیڈن کی قومی فٹ بال ٹیم کے اہم کھلاڑی کرسٹن ولیمسن اور میٹیاس ایسپر بھی اسی کلب سے کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناروے کپ میں دوسری پوزیشن پر میئر کراچی کا قومی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

پاکستان فٹ بال ٹیم کے ڈیفنڈر عبداللہ اقبال نے گرین شرٹس کے لیے 14 انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کی جبکہ 2 میچز میں انہیں پاکستان فٹ بال ٹیم کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
Load Next Story