ایرانی حملے کے خطرے کے پیش نظر زیر زمین اسپتال فعال
اسپتال رمبام میڈیکل سینٹر نے بنایا جو ایک پارکنگ پلازہ کے نیچے قائم ہے
اسرائیل نے ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر 18 سال پرانا زیر زمین تعمیر کردہ اسپتال دوبارہ فعال کر دیا ہے۔
یہ اسپتال اسرائیل کے شہر حیفہ میں قائم ہے جو غیر معمولی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اس زیر زمین اسپتال میں سیکڑوں مریضوں کے لیے بیڈز لگا دیے گئے ہیں۔
اس زیر زمین اسپتال کی تعمیر 2006 میں اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ کے دوران کی گئی تھی، اسپتال رمبام میڈیکل سینٹر نے بنایا جو ایک پارکنگ پلازہ کے نیچے قائم ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس اسپتال میں 2 ہزار افراد کے لیے بیڈز کی سہولت دی گئی ہے جبکہ تمام طبی آلات اور ادویات بھی ذخیرہ کی گئی ہیں۔