جڑواں شہروں میں طوفانی بارش خطرے کے سائرن فوج طلب آبادی کے انخلا کا حکم

گوالمنڈی پل کے قریب فلڈ سائرن بجا کر قریبی آبادیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 08, 2024
(فوٹو: فائل)

وفاقی دارالحکومت سمیت راولپنڈی میں طوفانی بارش کے نالہ لئی میں طغیانی آ گئی، علاقے میں سائرن بجا دیے گئے ہیں انتظامیہ نے مدد کے لیے فوج طلب کر لی ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارش کے باعث راولپنڈی نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گی ہے، جس کے بعد علاقے سے آبادی کے انخلاء کا حکم دے دیا گیا ہے۔

راولپنڈی فلڈ کنٹرول روم نے فلڈ الرٹ جاری کردیا تھا کہ اگر پانی کی سطح 20 فٹ پر پہنچی تو کٹاریاں سے انخلاء کا آغاز کر دیا جائے گا، گوالمنڈی میں پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

فلڈ کنٹرول روم راولپنڈی انتظامیہ نے فوجی دستے، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو طلب کرلیا ہے، بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

گوالمنڈی پل کے قریب فلڈ سائرن بجا کر قریبی آبادیوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

کنٹرول روم نے آبادیوں کا انخلاء الرٹ جاری کردیا ہے اور نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو فوری طور پر آبادیاں خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق قریبی آبادیوں میں بسنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا، راولپنڈی میں 5 مختلف تعلیمی اداروں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش سے نالہ لئی میں طغیانی آ گئی ہے، سیدپور گاوں میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ گولڑہ میں 82 ملی میٹر، بوکھڑا میں 71 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 88 ملی میٹر، شمس آباد میں 66 اور کچہری میں 34 ملی میٹر بارش ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں