دہشتگردی کا خطرہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس منسوخ
حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد گرفتار
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس منسوخ کردیئے گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویانا کی سیکیورٹی حکام نے دہشگردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی جس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسٹریا کی پولیس نے دہشگرد حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب کنسرٹس کے منتظمین نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری حکام نے اسٹیڈیم میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی ہے، اس اہم تصدیق کے بعد ہمارے پاس ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔
منتظمین کا اپنا بیان میں مزید کہنا تھا کہ مداحوں کی جانب سے خریدے گئے تمام ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں ہونے والے تھے، جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔