پر سکون رہیں اور تشدد سے گریز کریں ڈاکٹر محمد یونس کی طلبا سے اپیل

نوبل انعام یافتہ ڈٓکٹر محمد یونس نے ان طلبا کو مبارکباد دی جنہوں نے "دوسری فتح کے دن" کو ممکن بنایا


ویب ڈیسک August 08, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

بنگلادیش میں عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے طلبا سے اپیل کی ہے کہ وہ پر سکون رہیں اور تشدد سے پرہیز کریں۔

یونس سینٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں نوبل امن انعام یافتہ نے یہ بھی کہا میں ہر ایک سے پرسکون رہنے کی پرزور اپیل کرتا ہوں، براہ کرم ہر قسم کے تشدد سے گریز کریں۔

ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ میں تمام طلبہ، تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان اور غیر سیاسی لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔ یہ بہت سارے دلچسپ امکانات کے ساتھ ہمارا خوبصورت ملک ہے. ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے اور اسے اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک شاندار ملک بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان ایک نئی دنیا کی تشکیل میں یہ قیادت دینے کے لئے تیار ہیں، ہمیں کسی بھی احمقانہ تشدد میں جا کر موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے، تشدد ہمارا دشمن ہے، برائے مہربانی مزید دشمن پیدا نہ کریں، پرسکون رہیں اور ملک کی تعمیر کے لئے تیار رہیں۔

اگر ہم تشدد کا راستہ اختیار کریں گے تو سب کچھ تباہ ہو جائے گا۔ براہ مہربانی پرسکون رہیں۔ اپنے آس پاس کے لوگوں کو پرسکون رہنے میں مدد کریں۔

اپنے بیان میں نوبل انعام یافتہ ڈٓکٹر محمد یونس نے ان طلبا کو مبارکباد دی جنہوں نے "دوسری فتح کے دن" کو ممکن بنایا۔

ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیش میں آج عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر اپنا حلف اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں