ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ادویہ کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان سے ادویہ کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی ایکسپورٹ فرینڈلی پالیسی کے تحت جاری کوششوں سے دوا سازی کی صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہی ہے اور مالی سال2023-24 ء کے دوران ملک سے ادویات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 3.90 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کی 328 ملین ڈالر کی برآمدات کی نسبت رواں مالی سال کے دوران 341 ملین ڈالر کی ادویات کی برآمدات حوصلہ افزاء ہیں۔ مقدار کے لحاظ سے بھی ادویات کی برآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 59,00 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 85,00 میٹرک ٹن ہو گیا۔
سال بہ سال کی بنیاد پر جون 2024 ء کے مہینے میں دواسازی کے سامان کی برآمد گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 33 فیصد سے زائد رہی۔
اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جون 2024 ء میں ادویات کی برآمدات 29 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جب کہ جون 2023 ء میں 22 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں ۔ ادویات کی برآمدات میں اضافہ ایس آئی ایف سی کے اس صنعت میں تعاون کی اعلیٰ مثال ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک کی معاشی ترقی ہی محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔