سعود کو نائب کپتان بنانے پر سرفراز کا ردعمل آگیا

گزشتہ روز بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا تھا

گزشتہ روز بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو نائب کپتان بنانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچ کی سیریز سے قبل پریکٹس کے سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا کہ سعود شکیل کو پاکستانی ٹیم کا نائب کپتان منتخب ہونے مبارکباد دیتا ہوں، یہ اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعود شکیل بہت ٹیلنٹڈ لڑکا ہے، اسکی قیادت میں سندھ کی ٹیم نے ٹی20 چیمپئین شپ جیتی جبکہ انڈر-19 ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دے چکا ہے۔


مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے سعود شکیل کو کپتان بنانے کے فیصلے کی حمایت کروں گا، ایسے لڑکے پر توجہ دے رہے ہیں جو نچلے لیول سے کپتانی کرتا آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: سرفراز اور سعود شکیل میں ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ روز بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں کپتانی شان مسعود اور نائب کپتانی شاہین آفریدی سے لیکر سعود شکیل کو دیدی گئی تھی۔
Load Next Story