گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت پر کے الیکٹرک سے جواب طلب

درخواستگزار نے کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے


کورٹ رپورٹر August 08, 2024
درخواستگزار نے کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے

سینئر سول جج شرقی نے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت اور ہرجانے کے دعویٰ پر کے الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج شرقی کی عدالت کے روبرو غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت سے متعلق کے الیکٹرک کیخلاف ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار عدنان نے کہا کہ 29 جون کو شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے والد صاحب کو جان لیوا دل کا دورہ پڑا۔

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔

درخواستگزار نے کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ عدالت نے کے الیکٹرک سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو 22 اگست کے لئے نوٹس جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔