بنگلادیش اے ٹیم کو بڑا دھچکا اہم آل راؤنڈر نے کرکٹ سے 2 ماہ کا وقفہ لے لیا

کرکٹر جم سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے

کرکٹر جم سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے (فوٹو: کرک انفو)

بنگلادیشی آل راؤنڈر محمد سیف الدین نے ذہنی دباؤ اور تھکن کے باعث بنگال ٹائیگرز کی اے ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری اختیار کرلی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان شاہینز کے خلاف 2 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے آل راؤنڈر کو سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا تاہم محمد سیف الدین نے ذہنی دباؤ اور تھکن کے باعث کرکٹ کی سرگرمیوں سے 2 ماہ کا وقفہ لینے کی درخواست کردی۔

بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ سیف الدین نے اپنی ای میل میں آگاہ کیا ہے کہ ملک میں بدامنی اور گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے کینیڈا نہ جانے پر مایوس ہوں جبکہ ان تمام معاملات کے باعث 2 ماہ تک ہر طرح کی کرکٹ سے خود کو دور رکھنا چاہتا ہوں، امید ہے آپ اس درخواست کو مثبت انداز میں لیں گے۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا


سیف الدین نے جولائی کے آخر میں کینیڈا کے لیے اپنی طے شدہ پرواز سے دو دن قبل میرپور میں جم سیشن کے دوران انجری کا ذکر نہیں کیا، انہیں مونٹریال ٹائیگرز نے اپنے اسکواڈ حصہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: سابق ممبر پارلیمنٹ شکیب کی ملکی حالات پر خاموشی؛ شائق کی تنقید

بی سی بی کے فزیو مجدد سانی نے وضاحت کی کہ سیف الدین کو انجری کی وجہ سے میڈیکل ٹیم لینے کا کہا تھا جبکہ درد کی شدت کو دیکھتے ہوئے علاج کی ہدایات دیں تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں کپتانی شان مسعود اور نائب کپتانی شاہین آفریدی سے لیکر سعود شکیل کو دیدی گئی تھی۔
Load Next Story