2024

رشبھ پنت کا نیرج چوپڑا کو میڈل جیتنے پر عجیب انعامی رقم دینے کا وعدہ

مداح بھی بھارتی کرکٹر کی جانب سے اعلان کردہ رقم پر حیران رہ گئے


ویب ڈیسک August 08, 2024
مداح بھی بھارتی کرکٹر کی جانب سے اعلان کردہ رقم پر حیران رہ گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے پیرس اولمپکس میں شریک دفاعی چیمپئن نیرج چوپڑا کیلئے میڈل جیتنے پر عجیب قسم کی انعامی رقم دینے کا وعدہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے نیرج چوپڑا کیلئے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر عجیب انعاقی رقم کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ 1 لاکھ 89 بھارتی روپے (یعنی پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ 32 ہزار) نقد دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی اس ٹوئٹ کو سب سے زیادہ لائک اور کمنٹس کرے گا، ان ابتدائی 10 افراد کو فلائٹ ٹکٹ ملیں گے، آئیے اپنے بھائی کو سپورٹ کریں۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ پاکستان کی میڈل کی امید ارشد ندیم کیلئے بابراعظم کا پیغام

دوسری جانب سری لنکا کیخلاف 27 سال بعد شکست خوردہ بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر اِن دنوں دورہ سری لنکا پر موجود ہیں۔

فینز کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا جارہا ہے کہ لگتا ہے رشبھ پنت کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

رشبھ پنت کا یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب پیرس اولمپکس مینز جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا مدمقابل ہوں گے۔

ایونٹ کا فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 25 منٹ پہر کھیلا جائے گا۔

Neeraj-Chopra

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں