یوم آزادی پر پی آئی اے کا کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان

یکم تا 14 اگست کے درمیان سیٹ بکنگ پر 14 فیصد رعایت ہوگی، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک August 08, 2024
یکم تا 14 اگست کے درمیان سیٹ بکنگ پر 14 فیصد رعایت ہوگی، ترجمان پی آئی اے

یوم آزادی پر پی آئی اے نے مسافروں کے لیے اہم اعلان کردیا۔

یوم آزادی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے ٹورنٹو ، کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں پر 14 فیصد کمی کردی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یکم تا 14 اگست کے درمیان سیٹ بکنگ پر 14 فیصد رعایت ہوگی، ٹورنٹو سے پاکستان کی پروازوں پر 15اگست سے 14 نومبر کے درمیان سفر کرنا لازمی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں