9 مئی کی ناکام بغاوت کا ماسٹرمائنڈ ڈھٹائی سے مشروط معافی مانگ رہا ہے عظمی بخاری

ایک سال باقاعدہ لوگوں کی ذہن سازی کی گئی اور اشتعال دلایا گیا، وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک August 08, 2024
عمران خان نے کچھ روز قبل بھی جی ایچ کیو پر حملے کا اعتراف کیا، وزیراطلاعات پنجاب:فوٹو:فائل

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کا ماسٹر مائنڈ ڈھٹائی اور بے شرمی سے مشروط معافی مانگ رہا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ ایک سال باقاعدہ لوگوں کی ذہن سازی کی اور اشتعال دلایا گیا۔ جس دن عمران خان گرفتار ہوئے ان کے سرکردہ کارندوں نے لوگوں سے کہا کہ آپ کے لیڈر کو مارا جا رہا ہے ان کی جان کو خطرہ ہے باہرنکلو۔ عمران خان نے خود کہا مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو میرے لوگوں کا یہی ردعمل ہوگا۔ پوری دنیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا پی ٹی آئی کے لوگوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ 9 مئی کی ناکامی بغاوت کا ماسٹر مائنڈ کمال ڈھٹائی اور بے شرمی سے مشروط معافی مانگ رہا ہے۔ کچھ روز قبل بھی عمران خان نے جی ایچ کیو پرحملے کا اعتراف کیا تھا۔ایک طرف عمران خان بانی پاکستان کا گھر جلاتے ہیں اور دوسری طرف بے شرمی سے مشروط معافی بھی مانگتے ہیں۔ کورکمانڈر ہاؤس پر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی قیادت میں پی ٹی آئی نے حملہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |