صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیے

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کا گزٹ نوٹی فکیشن بھی آج ہی جاری کردیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک August 08, 2024
(فوٹو: فائل)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے بھی منظور


ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں سے کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ طور پر الیکشن ایکٹ بن گیا ہے۔


مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا


صدر مملکت کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء گزٹ نوٹی فکیشن کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ ارسال کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کا گزٹ نوٹی فکیشن بھی آج ہی جاری کردیا جائے گا۔


واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، جس میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں