اگر بنگلادیش کی پاکستان سے سیریز منسوخ ہوئی تو کیا ہوگا
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کیا فائدہ حاصل کریں گی
بنگلادیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کی برطرفی کے بعد ملک انتشار کی لپیٹ میں ہے، بدامنی کی وجہ سے کرکٹرز کے گھر جلائے جارہے ہیں جبکہ پارلیمانی عمارتوں کی توڑ پھوڑ اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے تحت شیڈول پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے آغاز سے قبل صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے جبکہ ایئربیس کو بند کردیا گیا ہے۔
ائیربیس بند ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بھی اہم مسئلہ بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا
دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کی سیریز اگست کے وسط میں شروع ہوگی تاہم بنگال ٹائیگرز کی ٹیم کو 17 اگست تک پاکستان پہنچنا تھا جو مشکل دیکھائی دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضٰی بھی مظاہرین سے بچ نہ سکے
دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ قوانین کے تحت اگر کوئی ٹیم طے شدہ سیریز کیلئے سفر کرنے میں ناکام رہتی ہے، تو مخالف ٹیم کو واک اوور دیا جاتا ہے اور وہ تمام پوائنٹس حاصل کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: سابق ممبر پارلیمنٹ شکیب کی ملکی حالات پر خاموشی؛ شائق کی تنقید
اس صورت میں پاکستان کو ڈبلیو ٹی سی فائنل میں پہنچنے کے اپنے ہدف کیلئے اہم پوائنٹس حاصل ہوں گے جبکہ بھارت، جو اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائے گا۔
اس کے برعکس بنگلادیش شرکت سے محروم رہا تو ٹیبل پر آخری نمبر پر چلاجائے گا۔