بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ پیرس سے ڈھاکا پہنچ گئے

ڈاکٹر محمد یونس آج عبوری حکومت کے سربراہ کا حلف اٹھائیں گے


ویب ڈیسک August 08, 2024
طلبا تحریک کے رہنماؤں کے مطالبے پر ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے:فوٹو:فائل

بنگلادیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس پیرس سے ڈھاکا پہنچ گئے۔

بنگلادیش کے میڈیا کے مطابق نوبل انعام یافتہ ڈاکٹرمحمد یونس مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ڈھاکا پہنچے۔بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ کرنے والی طلبا تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد یونس کو سربراہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی

 

بنگلا دیش کی عبوری حکومت آج مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے حلف اٹھائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں