عامر لیاقت نازیبا ویڈیو مقدمے میں دانیہ شاہ اور یاسر شامی پر فرد جرم موخر
عدالت نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم یاسر شامی کی جانب سے وکیل تبدیلی کرنے کے باعث فرد جرم موخر کردی۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسریٰ اشفاق کی عدالت کے روبرو مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ دانیہ شاہ اور یوٹیوبر ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے، ملزم یاسر شامی نے ایک مرتبہ پھر وکیل تبدیل کرلیا۔
مزید پڑھیں: "دانیہ پر حکمرانی نہیں کرنا چاہتا، اُن کے کپڑے استری کرنے سمیت سارے کام کرتا ہوں"
وکیل ساجد محبوب شیخ نے موقف اپنایا کہ مجھے فائل آج ملی ہے، لہٰذا تیاری کے لیے وقت دیا جائے، وکیل کی تبدیلی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمہ پنجاب سے آتی ہیں، بار بار وکیل تبدیل کرکے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
عدالت نے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی، فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کیے جانے کا امکان ہے۔