خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس کی تنخواہوں کی اضافے کی قرارداد منظور

قرارداد حزب اختلاف کے رکن کی جانب سے پیش کی گئی اور حکومتی اراکین نے بھی اس سے اتفاق کیا


ویب ڈیسک August 08, 2024
کے پی پولیس کی تنخواہ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے—فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا اسمبلی میں حزب مخالف کے رکن کی پیش کی گئی پولیس تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

صوبائی اسمبلی میں پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رکن مخدوم زادہ نے پیش کی۔

مخدوم زادہ کی قرارداد میں کہا گیا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں خیبرپختونخوا پولیس سے زیادہ ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پولیس کے جوان سی ٹی ڈی میں تبادلہ کرانا چاہتے ہیں کیونکہ وہاں الاوئسز 50 ہزار زیادہ ہے۔

صوبائی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے برابر کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں