خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز میں میٹرک نتائج کا اعلان طالبات نے میدان مار لیا

پشاور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 76 ہزار90 طلبہ کامیاب قرار، نتیجے کی شرح 87 فیصد رہی


Staff Reporter August 08, 2024
(فوٹو : فائل)

خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز کے میٹرک نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں طالبات نے میدان مار لیا۔

پشاور بورڈ میں ثنیہ صافی، سعیدہ سویرہ، مروا عالم نے 1176 نمبرز لیکر پہلی، عائزہ ایاز نے 1175 نمبرز لیکر دوسری اورجعفر شاہ نے 1174 نمبرزلیکر تیسری پوزیش حاصل کی۔

پشاوربورڈ کے تحت نویں، دسویں کے امتحانات میں 1 لاکھ 81 ہزار 842 طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔

نویں جماعت کے امتحانات میں 95 ہزار 53 اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 86 ہزار 789 طلبا و طالبات شریک تھے۔

پشاور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 76 ہزار90 طلبہ کامیاب قرار پائے اور نتیجے کی شرح 87 فیصد رہی جبکہ نویں میں 68 ہزار534 طلبہ پاس ہوئے اور نتیجے کی شرح 98 فیصد رہی۔

آٹھ تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں شریک طلبا وطالبات کی کل تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 524 تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں