عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت برقرار

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کے نرخ 255500 روپے کی سطح پر مستحکم رہے

فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت برقرار رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2393 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمتت بغیر کسی تبدیلی کے 255500 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 219050روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Load Next Story