جامعہ کراچی کیمسٹری پر 4 روزہ بین الاقوامی سمپوزیم آج شروع ہوگا

آئی سی سی بی ایس سمپوزیم میں مختلف ممالک کے 700سائنسدان شریک ہوں گے


Staff Reporter September 22, 2012
سمپوزیم کی افتتاحی تقریب ہفتے کوصبح 9 بجے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماںصدیقی آڈیٹوریم میں ہوگی۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے تحت نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے موضوع پر 4 روزہ 13واں بین الاقوامی سمپوزیم (22 تا 25 ستمبر) آج ہفتہ سے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں شروع ہو رہاہے۔

جس میں 700 سائنسدانوں اور محققین کی شرکت متوقع ہے سمپوزیم کی افتتاحی تقریب ہفتے کوصبح 9 بجے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماںصدیقی آڈیٹوریم میں ہوگی شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر سمپوزیم کا افتتاح کریں گے۔

جبکہ تقریب میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن خصوصی شرکت کریںگے اجلاس میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کے علاوہ ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر نصرت جمیل، حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز لطیف جمال،محمد حسین پنجوانی میموریل ٹرسٹ کی منیجنگ ٹرسٹی نادرہ پنجوانی اور ڈاکٹر سید غلام مشرف بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری نے امید ظاہر کی کہ اس سمپوزیم سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کے درمیان مضبوط تحقیقی روابط استوار ہوں گے سمپوزیم پلینری لیکچرز، پوسٹر پریزنٹیشن اور نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری پر بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدانوں کے لیکچرز پر مشتمل ہے جبکہ مندوبین کی تفریح و طبع کے لیے ثقافتی شام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں