’کالکی2898‘ کا نیا ریکارڈ پرابھاس نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا) کا سراغ لگانے کے مشن پر ہے


ویب ڈیسک August 08, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

سپر اسٹار اداکارہ پرابھاس کی فلم 'کالکی2898' نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا اور شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی ریلیز کے 40 ویں روز 'کالکی2898' نے 640.6 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جو شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر 'جوان' کے مجموعی بزنس 640.2 سے زیادہ ہے۔

پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 2024 کی سب سے بڑی کمائی والی فلم بن گئی ہے جب یہ انڈین سینما کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کے صرف انڈیا میں اب تک تین کروڑ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور یہ کرونا وبا کے بعد کسی بھی انڈین فلم کیلئے سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 اسکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔


'کالکی 2898' خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی مختلف فلم تجزیہ کاروں کی طرف سے تبصرے سامنے آنا شروع ہوئے اور فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پرابھاس اور دیپیکا کی نئی فلم 'کالکی2898' نے ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا

یہ بھی پڑھیں : دیپیکا پڈوکون بلاک بسٹر فلم 'کالکی 2898' کے سیکوئیل کا حصہ نہیں ہوں گی

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔

فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے کے مشن پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پرابھاس اور دیپیکا کی 'کالکی2898' ایس ایس راجمولی کو بھی پسند آگئی

یہ بھی پڑھیں : 'کالکی2898' میں پرابھاس، دیپیکا اور امیتابھ کے معاوضوں کی تفصیل سامنے آگئی

کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہے۔

فلم میں راجمولی کے ساتھ دلکیر سلمان، وجے دیورکونڈا، مرنال ٹھاکر، رام گوپال ورما کے طاقتور کیمیو کردار بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں