حکومت بلوچستان کا چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

ہم ڈیجیٹلائزیشن کی مدد سے گڈ گورننس کی طرف جا رہے ہیں، سرفراز بگٹی


ویب ڈیسک August 08, 2024
سرفراز بگٹی نے ڈی سی آفس میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس برانچ کا معائنہ بھی کیا—فوٹو: فائل

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا اور 16 روپے فیس صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں حکومت بلوچستان کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کا افتتاح کیا اور اس موقع ڈی سی آفس میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس برانچ کا معائنہ بھی کیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا سے کرپشن کی شکایات ختم ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل اور ڈومیسائل سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے جا رہے ہیں، ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس پورے بلوچستان میں پھیلائیں گے اور پرانے لائسنس کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا اور پاسپورٹ کی 16ہزار فیس حکومت بلوچستان ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے مذاکرات چل رہے ہیں، عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے بارشوں سے متاثرہ چار اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں