بیٹا پیدا نہ ہونے پر امام مسجد باپ نے تین ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا

قاتل امام مسجد علی احمد کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور اکلوتی بیٹی کا باپ تھا، پولیس


ویب ڈیسک August 08, 2024
علامتی تصویر

صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں امام مسجد باپ نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر تین ماہ کی بیٹی قتل کردی۔

گجرات پولیس کے مطابق قاتل امام مسجد علی احمد کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور اکلوتی بیٹی کا باپ تھا۔ سفاک ملزم نے بیوی سے سگی بیٹی چھین کر اسکی آنکھوں کے سامنے ہیڈ کھوکھرنہر میں پھینک دی۔

تھانہ ڈنگہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بہانے سے اپنی بیوی مریم عائشہ اور تین ماہ کی بیٹی زینب کو نہر کنارے لے گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیٹا پیدا نہ ہونے کی رنجش میں بچی کو نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ علی احمد موجیانوالہ مسجد کا امام ہے جس کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ ڈنگہ میں درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں