برطانیہ میں فسادات سری لنکن کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 اگست سے مانچسٹر میں ہوگا


ویب ڈیسک August 08, 2024
فوٹو: فائل

سری لنکا ٹیم نے برطانیہ میں تارکین وطن کے خلاف جاری مظاہروں اور ہنگاموں کے باعث سکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا۔

سری لنکا کے کچھ کرکٹرز اس وقت آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ میں ہیں جنہوں نے ملک بھر میں حالیہ تارکین وطن مخالف فسادات کے بعد اپنی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیریز کا آغاز 21 اگست سے مانچسٹر میں ہونا ہے۔

کھلاڑیوں میں سے ایک نے میڈیا کو بتایا کہ ہم رات کے کھانے کے لیے باہر نہیں جا سکتے اور زیادہ تر ہم ہوٹل میں ہی رہتے ہیں۔ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ مصیبت میں پڑ جائے اور مارا پیٹا جائے۔

سری لنکا کے بقیہ اسکواڈ کی 11 اگست کو برطانیہ آمد متوقع ہے، یہ سیریز کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کے ساتھ موافق ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے انگلش بورڈ سے اپنے کھلاڑیوں کی سکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ ٹیم کے خدشات کے جواب میں ای سی بی نے انہیں برطانیہ میں قیام کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں، دوسرا 29 اگست کو لارڈز میں، اور تیسرا 6 ستمبر کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں