
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں وائس چانسلر پائیڈ ڈاکٹر ندیم الحق نے انکشاف کیا کہ200 سے زائد نچلی سطح کا اسٹاف سفارش پر بھرتی ہوا ہے جبکہ50 تحقیق کار ہیں، جن میں سے صرف 10 ریسرچر کام کرتے ہیں۔
ڈاکٹر ندیم الحق نے بتایا کہ یہ بھرتیاں ابھی نہیں ہوئی ہیں بلکہ پہلے سے بھرتی کیے ہوئے لوگ موجود ہیں جو سفارش پر لائے گئے تھے۔
انہوں نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس اپنی عمارت نہیں ہے، جس کی وجہ سے قائد اعظم یونیورسٹی کی عمارت میں ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے ڈاکٹر ندیم الحق کی بریفنگ کے بعد پائیڈ ملازمین کے حوالے سے تفصیلات دو ہفتوں میں طلب کرلیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔