انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس میں 200 سے زائد سفارشی بھرتیوں کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے انسٹیٹیوٹ کے ملازمین کی تفصیلات دو ہفتوں میں طلب کرلیں


ویب ڈیسک August 08, 2024
وی سی نے بتایا کہ پائیڈ کی الگ عمارت نہیں ہے اور ہم قائداعظم یونیورسٹی کی عمارت میں کام کرتے ہیں—فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) میں 200 سے زائد ملازمین کو سفارش پر بھرتی کی جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے تفصیلات طلب کرلیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں وائس چانسلر پائیڈ ڈاکٹر ندیم الحق نے انکشاف کیا کہ200 سے زائد نچلی سطح کا اسٹاف سفارش پر بھرتی ہوا ہے جبکہ50 تحقیق کار ہیں، جن میں سے صرف 10 ریسرچر کام کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ندیم الحق نے بتایا کہ یہ بھرتیاں ابھی نہیں ہوئی ہیں بلکہ پہلے سے بھرتی کیے ہوئے لوگ موجود ہیں جو سفارش پر لائے گئے تھے۔

انہوں نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس اپنی عمارت نہیں ہے، جس کی وجہ سے قائد اعظم یونیورسٹی کی عمارت میں ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے ڈاکٹر ندیم الحق کی بریفنگ کے بعد پائیڈ ملازمین کے حوالے سے تفصیلات دو ہفتوں میں طلب کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں