کتے نے بیٹری چبا کر گھر میں آگ لگا دی
فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے کسی انسان یا جانور کو نقصان نہیں پہنچا
امریکا میں ایک کتے نے لیتھیئم آئن بیٹری چبا کر گھر میں آگ لگا دی۔
امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں گھر میں آگ لگنے کا منظر دکھایا گیا۔
سیکیورٹی کیمرا فوٹیج میں دکھا گیا کہ کتا اپنے بستر پر بیٹھا لیتھیئم آئن بیٹری چبا رہا ہے جبکہ دوسرا کتا اور بلی اس کو قریب سے دیکھتے رہے۔
بیٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کمرہ دھوئیں سے بھر گیا جس سے ڈر کر تینوں جانور کمرے سے بھاگ گئے۔
کتوں نے کمرے سے نکلنے سے قبل چند سیکنڈ تک آگ کے شعلوں کو دیکھا۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ کتے اور بلی باآسانی دروازے سے نکل گئے۔ آگ سے کسی انسان یا جانور کو نقصان نہیں پہنچا۔