نورا فتیحی نے فیمینزم سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ میں چاہتی تھی کہ جو کچھ مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو، اداکارہ


ویب ڈیسک August 08, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے فیمینزم سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیان سے جن لوگوں کو تکلیف ہوئی وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا تھا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ وہ تو چاہتی تھیں کہ جو کچھ مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے اور وہ یقین رکھتی ہیں کہ مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہئے اور انہیں معاشرے کا ایک قابل فرد بنانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : فیمینزم تحریک نے معاشرے کو تباہ کردیا ہے، نورا فتیحی

واضح رہے کہ نورا فتیحی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فیمینزم کے نام پر جس نظریے کو معاشرے میں عام کیا جا رہا ہے وہ قدرت کے نظام اور روایتی خاندانی اقدار کے خلاف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں