معروف میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کے رکن سوگا نے نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر معافی مانگ لی۔
جنوبی کوریا کے مشہور گلوکار سوگا کو پولیس نے نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ان کا لائسنس معطل کردیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں معذرت کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ نشے کی حالت میں ای بائیک کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی لا پرواہی اور غلط رویے کی وجہ سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کورین بینڈ بی ٹی ایس نے اسپاٹے فائی پر 40 بلین اسٹریمز کا ریکارڈ قائم کردیا
جنوبی کوریا میں ای بائیک چلانے کیلئے لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر سزائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔