بیٹی کی بیماری میں اللہ کے معجزے کا مشاہدہ کیا سہیل سمیر کا انکشاف

پریشانی کے عالم میں بیٹی کو اسپتال لے جارہے تھے کہ اہلیہ نے بتایا کہ بچی کی سانس رک گئی ہے، اداکار


ویب ڈیسک August 09, 2024
فوٹو : فائل

پاکستانی اداکار سہیل سمیر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے وقت اللہ کے ایک معجزے کا تجربہ کیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں زندگی کے یادگار واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی اور وہ بہت بیمار ہوگئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ وہ پریشانی کے عالم میں بیٹی کو اسپتال لے جارہے تھے کہ ان کی اہلیہ نے بتایا کہ بچی کی سانس رک گئی ہے۔

سہیل سمیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسی وقت اللہ سے دعا کی کہ وہ زندگی اور موت سے دینے والا ہے، اگر ان کی بیٹی بچ گئی تو وہ اسے قرآن کی حافظہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم بیٹی کو لے کر اسپتال داخل ہوئے تو اس کی سانسیں چلنی لگیں اور یہ واقعہ ان کیلئے کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔

اداکار نے فخر کے ساتھ بتایا کہ الحمدللہ آج ان کی بیٹی ٹھیک اور صحت مند ہے جبکہ وہ قرآن کی حافظہ بھی بن چکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں