تاریخ ساز کامیابی پر مسلح افواج کے سربراہان کی ارشد ندیم کو مبارکباد

ارشد ندیم نے قومی ہیرو کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے


ویب ڈیسک August 09, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

پاکستان مسلح افواج کے سربراہان نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے پیغامات میں شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے، پاکستان کے لیے شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کی لگن کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: 76 سالوں میں پاکستان نے اولمپک گیمز میں کتنے میڈلز حاصل کیے؟

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ارشد ندیم کی فتح پاکستانی ٹیلنٹ کا ایک شاندار ثبوت ہے، ارشد ندیم نے قومی ہیرو کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے اور شاندار کامیابی ارشد ندیم کی انتھک مثالی محنت کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستانی عوام کے لیے بے پناہ فخر اور مسرت دی ہے، ارشد ندیم کی فتح عالمی سطح پر ملک کی بہترین صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں