کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شام ہلکی بارش کا امکان

خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 09, 2024
شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہیں،محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے نیا مون سون سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے نئے سلسلے کے زیراثر آج شام اور رات کو کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ شہرمیں مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہیں۔ شہر میں چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار21 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ سمندری ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں