لگتا ہے سیاسی درجہ حرارت نیچے آرہا ہے رحمان ملک

جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والا گروپ اب ٹوٹ چکا، عمران خان اور طاہرالقادری زیادہ دن اکھٹے نہیں چل سکتے، سابق وزیرداخلہ


ویب ڈیسک July 04, 2014
چوہدری نثار کی ناراضگی مسلم لیگ (ن) کا اندرونی معاملہ ہے، امید ہے کہ وزیراعظم انہیں جلد منا لیں گے، رحمان ملک فوٹو؛فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والا گروپ اب ٹوٹ چکا ہے اور عمران خان اور طاہرالقادری زیادہ دن اکھٹے نہیں چل سکتے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جو ہوسکا کریں گے لیکن جمہوریت مخالف گروپ اب ٹوٹ چکا ہے اور لگتا ہے سیاسی درجہ حرارت نیچے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور طاہرالقادری زیادہ دن تک ساتھ نہیں چل سکتے۔


مسلم لیگ (ن) میں سیاسی اختلافات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی ناراضگی مسلم لیگ (ن) کا اندرونی معاملہ ہے اور امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف انہیں جلد منا لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں