جناح ہاؤس حملہ کیس 5 ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو 2،2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی:فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 5 ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 5 ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرتے ہوئے ملزمان کو 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے نوشین شاہد، شنیلا روٹ، شامین شاہد، ضمیر احمد جھیڈو ایڈووکیٹ اور محمد اکرم ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان نے گرفتاری سے ڈر سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی تھی۔
Load Next Story