گزشتہ 3سال میں ملکی قرضہ 315 ٹریلین روپے تک بڑھا

وزات خزانہ نے ملکی قرضہ بڑھنے اور نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی


ویب ڈیسک August 09, 2024
فوٹو: فائل

وزات خزانہ نے گزشتہ 3 سال کے دوران ملکی قرضہ بڑھنے کی تفصیلات سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔

تحریری جواب کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں 31.5 ٹریلین قومی قرضہ بڑھا۔

سال 2021-22 میں 9.4 ٹریلین روپے، سال 2022-23 میں 13.7 ٹریلین روپے اور سال 2023-24 میں 8.4 ٹریلین روپے قرضہ بڑھا۔

وزارت خزانہ نے سینیٹ میں نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات بھی جمع کرا دیں جس کے مطابق ملک بھر میں 2023 میں 35 لاکھ ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں