حکومت سے معاہدہ کرکے اسے ٹائم دیا ہے امیر جماعت اسلامی

حماعت اسلامی اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی 30 روز میں بجلی کے بلوں پر نظر ثانی کرے گی، حافظ نعیم الرحمن

دھرنا موخر کیا ہے ختم نہیں کیا،حافظ نعیم الرحمن:فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت سے تفصیلی معاہدہ کرکے اسے ٹائم دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم نے دھرنے سے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں۔ دھرنا موخر کیا ہے ختم نہیں کیا ہے۔ حکومت سے تفصیلی معاہدہ کرکے اسے ٹائم دیا ہے۔ حکومت کو بتایا ہے کہ بچے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے اخراجات کم کرے۔


مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا دھرنا حکومت سے معاہدے کے بعد مؤخر، بجلی کی قیمت کم کرنے پر اتفاق

 

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی آواز بن کر آئی پیز پر آگہی دی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی پر ٹیکسز بالکل غلط ہیں۔حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت جماعت اسلامی اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی 30 دن میں بجلی کے بلوں پر نظر ثانی کرے گی۔ پاکستان میں ایشوز پر سیاست نہیں ہوتی۔ ہم عوامی ایشوز کو فریضہ سمجھ کر کام کرتے ہیں۔ حکمرانوں کو سمجھ لینا ہوگا اور معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔
Load Next Story