وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

پیشہ ور بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں، محسن نقوی


ویب ڈیسک August 09, 2024
اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال خیال کیا گیا (فوٹو: اسکرین گریب)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے جاکر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی۔


سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال خیال کیا گیا۔


اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث مافیا کے خلاف بھی ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے لیے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔


سعودی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔