پی ٹی آئی کی جلسے سے متعلق درخواست چیف و ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو نوٹس جاری

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اگست کو ترنول میں جلسے کی اجازت دی ہے، سرکاری وکیل


ویب ڈیسک August 09, 2024
عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی جلسے کا مقام تبدیل کرنے کی درخواست پر چیف کمشنر و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اگست کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے 13 اگست کو ایف نائن پارک یا کشمیر ہائی وے پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ ہم جلسہ 22 اگست کو ہی کر لیں گے لیکن مقام تبدیل کر دیا جائے اورترنول کے بجائے ایف نائن پارک یا کشمیر ہائی وے پر جلسے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |