چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز نے ججز کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ فوٹو:فائل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز نے عوامی شکایات اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سول کورٹس کے 7 ججز کو برطرف کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران سول کورٹ کے 7 ججز کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار پایا گیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز نے ساتوں ججز کو فوری برطرف کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ برطرف ججز میں 3 خاتون ججز بھی شامل ہیں جنہیں عدالتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔
برطرف ججز کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع سے شکایتیں موصول ہوئیں تھیں جس پر انتظامی کمیٹی نے محکمہ جاتی کارروائی کی، برطرف سول ججز میں ندیم اصغر ندیم، قمر زمان تارڑ،محمد امجد، مظفر حسین ، ظل ہما، بشری فرید اور صائمہ آصف شامل ہیں۔