سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے آئی جی کیلئے بھجوائے گئے نام مسترد کردیئے
ہم آئی جی سندھ کیلئے وفاق کے نام تسلیم نہیں کرتے اور وفاق سندھ پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے، شرجیل میمن
سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے لئے وفاق کی جانب سے بھجوائے گئے تینوں ناموں کو مسترد کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو آئی جی کے عہدے کے لئے جو 3 نام بھجوائے تھے ان میں میر زبیر، رفیق حسین اور خان بیگ کے نام شامل تھے۔ آئی جی سندھ اقبال محمود کی جمعرات کو خدمات وفاق کے حوالے کرتے ہوئے سندھ حکومت نے فیاض لغاری کو آئی جی پولیس تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے بھجوائے گئے تینوں نام مسترد کردیئے اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم وفاق کے آئی جی سندھ کے لئے بھیجے گئے نام تسلیم نہیں کرتے اور وفاق سندھ پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔