اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوپی پرچم لپیٹے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ویڈیو وائرل

27 سالہ ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا

فوٹو فائل

پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو فائنل میں تاریخی فتح حاصل کرکے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل دلوانے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 27 سالہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی تھرو کرکے پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا۔ یہ معرکہ سر کرنے کے بعد پُرعزم ارشد ندیم اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے۔

ارشد ندیم نے قومی پرچم کو فضا میں لہرا کر جشن منایا اور اسی پرچم کو اپنے گرد لپیٹ لیا اور چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی سے گلے مل کر زار و قطاف رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کی تاریخی فتح؛ بھارتی میڈیا بھی گُن گانے لگا

 

فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپکس کی تاریخ کی اب تک سب سے بڑی تھرو ہے۔
Load Next Story