جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار

ملزمان کے پاسپورٹ پر یونان اور پاکستان آمد کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں، ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 09, 2024
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ایف آئی اے:فوٹو:فائل

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جعلی سفری ستاویزات پربیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان وزٹ ویزے پرافریقی ملک سینیگال جا رہے تھے۔ ملزمان کی شناخت محمد عدیل اور مجاہد علی کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔ملزمان کے پاسپورٹ پر یونان اور پاکستان آمد کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش پر گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں