ترکیہ میں تیز رفتار بس پُل سے جا ٹکرائی 9 مسافر جاں بحق اور 26 زخمی

حادثہ ڈرائیور کے سفر کے دوران سو جانے کے باعث پیش آیا


ویب ڈیسک August 09, 2024
حادثہ ڈرائیور کے سفر کے دوران سو جانے کے باعث پیش آیا

ترکیہ میں ڈرائیور کے سو جانے کے باعث تیز رفتار بس پُل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے مغربی شہر ایسکیشیر جانے والی کی مصروف ترین مرکزی ہائی وے پر ایک تیز رفتار بس پل سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ صبح 5 بجے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ڈرائیور نے بس کو روکنے کے لیے بریک لگانی کی کوشش کی ہو جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ دورانِ سفر سو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خوفناک حادثے میں 9 مسافر جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں