پلاٹ کے تنازع پر امام مسجد کے قتل کی سپاری دینے والا ملزم گرفتار
شہر قائد میں پلاٹ کے تنازع پر امام مسجد کے قتل کی سپاری دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی سندھ نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے الزام میں مفرور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار ملزم محمد عتیق گزشتہ سال فروری میں گلستان جوہر میں امام مسجد کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہے اور ملزم کا امام مسجد صوفی عبدالقیوم سے پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا ۔
ملزم نے امام مسجد کے قتل کے لیے 5 لاکھ روپے اجرتی قاتلوں کو دیے تھے ۔ فائرنگ کرنے والے 2 افراد اسلحہ سمیت پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں ۔ گرفتار ملزم عتیق ایف آئی اے کا سابق انسپکٹر ہے ۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد متعلقہ انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کر دیا گیا ۔