معمر جوڑے کے قتل اور جائیداد ہتھیانے کوشش ناکام ملزمان گرفتار
ملزمان نے 80 لاکھ گن پوائنٹ پر ٹرانسفر کرائے،جائیداد ملنے کے بعد انہیں خودکشی کرکے مارنے کا پلان تھا، ایس پی ماڈل ٹاؤن
لاہور پولیس نے بوڑھے میاں بیوی کو اغوا کرکے جائیداد ہتھیانے اور انہیں قتل کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ماڈل ٹاؤن ہیڈ کوارٹرز میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بوڑھے میاں بیوی کو قتل کرنے اور جائیداد ہڑپ کرنے کی کوشش ہوئی ہے، ماڈل ٹاؤن پولیس نے مددگار 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے سی بلاک سے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔
انہوں ںے بتایا کہ متاثرہ شخص افتخار نیشنل فرٹیلائزر سے ریٹائرڈ ہے جس نے دو پلاٹ بحریہ آرچرڈ میں لیے رکھے ہیں، پراپرٹی ڈیلر عدنان نے دیگر 3 ساتھیوں سے مل کر کروڑوں کی جائیداد ہتھیانے کا پلان بنایا، پلان کے مطابق واردات کے بعد میاں بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا سین بنانا تھا۔
ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے 30 جولائی کو 60 سالہ افتخار، 55 سالہ عاصمہ کو پلاٹس کے ٹرانسفر کیلئے بلایا، ملزمان نے بہانے سے میاں بیوی کو بحریہ ٹاؤن میں واقع گھر میں لیے جا کر یرغمال بنایا، ملزمان نے گن پوائنٹ پر پہلے 80 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے، ملزمان بحریہ آرچرڈ والے پلاٹس اور دیگر جائیداد کی دستاویزات کیلئے متاثرہ شہری کے ساتھ ماڈل ٹاؤن والے گھر آئے، موقع پاکر خاتون نے شور کیا جس پر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس کی کارروائی سے دو ملزمان گرفتار ہوگئے اور دو فرار ہوگئے۔
انہوں ںے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم عدنان اور عمران شامل، ملزمان سے 80 لاکھ روپے، پلاٹس کی فائلیں دیگر پیپرز برآمد ہوئے، مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان بلال اور حسن جعفر کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔