خواجہ سراؤں نے خود پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔
صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج میں خواجہ سراؤں کی جانب سے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج میں شریک خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہم پر آئے روز تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں جب کہ پولیس بھی تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پر تشدد کے علاوہ بھتہ وصولی کے لیے بھی کالز آتی ہیں۔