پختونخوا کے دارالحکومت شہر میں 7 ماہ کے دوران 17 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، 19 بچے قتل اور 17 اغوا ہوئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال اب تک بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 17 مقدمات درج ہوئے، جن میں 44 ملزمان کو نامزد کیا گیا جب کہ 36 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح شہر میں رواں سال اب تک 19 بچے قتل اور 42 زخمی ہوئے ہیں جب کہ قتل کے 15 مقدمات میں 55 ملزمان کو نامزد اور 49 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں بچوں کے اقدام قتل کے 40 مقدمات درج، 63 ملزمان نامزد ار 45 گرفتار ہوئے۔ علاوہ ازیں اسی عرصے میں 17 بچے اغوا ہوئے، جس میں 36 ملزمان نامزد اور 20 کو گرفتار کیا گیا۔
پشاور میں بچے چوری کرنے کے 6 مقدمات میں 9 ملزمان کو نامزد ہوئے اور 7 کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 29 بچے قتل ہوئے،نامزد 100 ملزمان میں سے 75 گرفتار ہوئے۔ اسی طرح گزشتہ سال 27 بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ گزشتہ سال 20 بچے اغواء اور 17چوری ہوئے تھے۔