حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر مجرم کو 3 سال قید کا حکم

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے سیکشن 3 اور سیکشن 4 کے تحت مجرم جنید مسیح کو سزا سنائی


کورٹ رپورٹر August 09, 2024
فوٹو:فائل

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے حساس معلومات غیرملکی ڈپلومیٹ کو دینے پر مجرم جنید مسیح کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کا فیصلہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے جج طاہر عباس سپرا نے سنایا۔ عدالت نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 3 اور سیکشن 4 کے تحت جنید مسیح کو سزا سنائی۔

عدالت نے قرار دیا کہ جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ مجرم جنید مسیح پر غیر ملک کے ڈپلومیٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا، ٹرائل کے بعد الزام ثابت ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |