حافظ آباد میں بااثر افراد نے 2 سالہ بچے پر ٹریکٹر چڑھاکر اس کی ٹانگیں کاٹ دیں
ملزمان میرے بیٹے پر ٹریکٹر چڑھانے کے بعد اسے مٹی میں دباکر فرارہوگئے جس کے بعد لوگوں نے اسےاسپتال منتقل کیا، والد
طاقت کے نشے میں چور بااثرافراد نے معمولی تنازعے پرمحنت کش کے 2 سالہ بیٹے پر ٹریکٹر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں بچے کے دونوں پاؤں کٹ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاؤں دھنی کے رہائشی ارشد کا کہنا ہے کہ گاؤں کے بااثر افراد ملک نعیم اور رانا اعجاز نے ان کے گھر کے سامنے مچھلی فارم بنالیا، جب میں نے اس مچھلی فارم کے خلاف آواز اٹھائی تو انہوں نے میرے 2 سالہ بیٹے حاشرعبداللہ پرٹریکٹرچڑھادیا جس سے اس کے دونوں پاؤں کٹ گے اور میرا لخت جگر ہمیشہ کے لئے معزور ہوگیا۔
محنت کش ارشد کا کہنا تھا کہ ملزمان اس کے بیٹے پر ٹریکٹر چڑھانے کے بعد اسے مٹی میں دباکر فرارہوگئے جس کے بعد مقامی لوگوں نے بچے کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس تھانہ کسوکی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا لیکن ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔