مصنوعی مٹھاس کے نقصان دہ اثرات کے مزید شواہد سامنے آگئے

ٹیم  نے نوٹ کیا کہ مذکورہ بالا مصنوعی مٹھاس کے اثرات عام شوگر میں نہیں دیکھے گئے


ویب ڈیسک August 09, 2024
[فائل-فوٹو]

حالیہ تحقیق میں مصنوعی مٹھاس جیسے erythrol کے صحت قلب کے خطرے کے حوالے سے مزید شواہد سامنے آگئے ہیں۔

نئی تحقیق میں 20 صحت مند بالغ رضاکاروں کو شامل کیا گیا ہے جس میں پتہ چلا ہے کہ عام طور پر اریتھرول سوڈا وغیرہ جیسے مشروبات میں پایا جاتا ہے۔

تحقیق میں مزید پایا گیا کہ یہ مصنوعی مٹھاس پلیٹ لیٹس کی بڑھتی سرگرمی سے منسلک ہے جس سے خون جمنے کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے۔

کلیولینڈ کلینک کے لرنر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں قلبی اور میٹابولک سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر اسٹینلے ہیزن کی قیادت میں ایک ٹیم نے نوٹ کیا کہ مذکورہ بالا مصنوعی مٹھاس کے اثرات عام شوگر میں نہیں دیکھے گئے۔

ڈاکٹر اسٹینلے ہیزن نے نیوز ریلیز میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اکثر غلطی یہی ہوتی ہے کہ بہت سے پیشہ ور معالجین موٹاپے، ذیابیطس یا میٹابولک سنڈروم والے مریضوں کو مصنوعی مٹھاس، چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں